counter easy hit

سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں کے الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی

Abdul Waheed Arain

Abdul Waheed Arain

ملتان (یس ڈیسک) الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد محمود نے پی پی 196 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالوحید آرائیں کو دو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قرار دیتے ہوئے 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق عبدالوحید آرائیں نے باسٹھ ایف کے تحت عدالت سے غلط بیانی کی۔ جس باعث کے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

عدالت نے عبدالوحید آرائیں کو 2008 سے وصول کردہ تمام تنخواہیں واپس کرنے کا بھی حکم دیا۔ عبدالوحید آرائیں کا کہنا ہے وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ ادھر تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔