counter easy hit

شیھان راجہ خالد کا 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ حاصل کرنا پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے، سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف

پاکستان کے لئے شیھان راجہ خالد کا 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ حاصل کرنا بڑا اعزاز ہے، سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، والدین کی دعاؤں اور محنت سے 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ جاپان سے حاصل کی،شیھان راجہ خالد
Former Pakistani Prime Minister of Pakistan Raja Peevaiz Ashraf along with Pakistani Grand Master Shihan Raja Khalid the first ever Pakistani Grand Master who awarded 6th Dan Black Beltاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان کے لئےشیھان راجہ خالد کا 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ جاپان سے حاصل کرنا بڑا اعزاز ھے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے جاپان سے 6 ڈان بلیک بیلٹ سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے والےواحد پاکستانی گرینڈ ماسٹرشیہان راجہ خالد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نےکہا کہ6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ ، سر ٹیفکیٹ جاپان سے حاصل کرنے پر ہمیں فخرھے ۔یہ اعزازخطہ پوٹھوار کا بھی اعزاز ھے کیونکہ جاپان میں میرٹ سے ہٹ کر کسی کو کوئی سر ٹیفکیٹ ،ڈگری یا بیلٹ جاری نہیں کی جاتی،راجہ پرویز اشرف نےکہاکہ بہت جلد ہی گو جر خان میں بہت جلد شیہان راجہ خالد کے اعزاز میں استقبالیہ د یں گے۔جس میں خطہ پوٹھوارکی جانب سے شیھان راجہ خالد کوسونے کا تاج پہنایا جائیگا۔سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ”ہم نے ملک کھیلوں کو بہت اہمیت دی ہیں۔جس کا ثبوت اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس ہے۔ سپورٹس کمپلیکس شہیدبھٹو نے قوم کو تخفہ تھاجبکہ محترمہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان چار کھیلوں کا عالمی چیمپئن تھا پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے، نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ پیپلز پارٹی کا منشور کا حصہ ھےجاپان سے سوکیوکشن بلیک بیلٹ 6 ڈان ، پاکستان برانچ چیف شیہان راجہ خالد کے اعزاز میں سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی اسلام آبادمیں رہائش گاہ پر استقبالیہ کے موقع پر پاکستان سوکیوکشن فیڈریشن کے آفیشلز ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سپورٹس آفیشلز بھی موجود تھے سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ جاپان سے حاصل کرنے پر پاکستانی گرینڈ ماسٹرشیہان راجہ خالد کومبارک بادپیش کی ۔اس موقع پر شیہان راجہ خالد 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ نے کہا کہ والدین ، قوم کی دعا ؤں،اور محنت سے 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ جاپان سے حاصل کی، بہت جلد پاکستان میں مارشل آرٹس کے عالمی مقابلوں کو منعقد کیا جاۓ گا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، پاکستان سوکیوکشن فیڈریشن پہلے سے زیادہ اس فن کی ترقی کے لئے دن رات کام کرتی رھے گی بحریہ ٹاون اسلام آباد فیز فور میں پاکستان سوکیوکشن فیڈریشن کے ہیڈ کو ارٹر ”راجہ مارشل آرٹس و فٹنس سنٹر” ملک وقوم کی خدمت کیلئے عالمی معیار کا ڈوجو بنایا گیا ھے جس میں دنیا کی جدید مشینو ں اور کوچنگ سے نوجوان نسل استفادہ کر رہی ھے ،انہوں نے بتایا کہ ورلڈ سوکیوکشن فیڈ ریشن کے عہدیدار جلد ہی پاکستان سوکیوکشن فیڈریشن کے ہیڈ کو ارٹر کا دورہ کر کے نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے