counter easy hit

 بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،

اسلام آباد (اصغر علی مبارک سے )بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعرات کے روز اسلام آباد میں طلب کیا اورگزشتہ رات ورکنگ باونڈری کے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔بھارتی فائرنگ سے دو بے گناہ خواتین شہید اور3 خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ ضبط و تحمل کی اپیل کے باوجود بھارت مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہا ۔بھارت کو بتایا گیا کہ اس شہری علاقوں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت اور ان کی آواز ان کے حقوق اور قوانین کے منافی ہے۔بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہین جن کے بھارت کو سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003کے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اس واقعے اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائے بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی صیحح معنوں میں پابندی کی ہدایت کرے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر امن قائم رکھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان اور بھارت کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی گروپ کو ادارے کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے دے۔ادھر ھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے،دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمّد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کا محاذ آرائی پر مبنی رویہ اور بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی تیاری علاقائی امن واستحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے دعوے کر کے اور اشتعال انگیز بیانات کے زریعے اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے اور اپنے محاصمانہ عزائم کا اظہار کررہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات جنگی جنون کی عکاسی کرتے ہیں جس کے باعث پہلے سے کشیدہ سٹریٹجک صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور اس نے ہرممکن ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن بھارت کو اپنی غلط فہمی اور غیر ذمہ دارانہ بیان بازی میں پوشیدہ خطرات کا کوئی احساس نہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے ہٹانا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website