counter easy hit

عہدہ سنبھالتے ہی شیخ رشید اور ریلوے افسر کے درمیان جو تلخ کلامی ہوئی دراصل وہاں ہوا کیا تھا ؟ پہلی مرتبہ اصل حقیقت سامنے آ گئی ،ہنگامہ بر پا ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی عہدہ سنبھالتے ہی ایک اجلاس کے دوران ریلوے افسر کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی خبریں کئی روز تک میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت رہیں تاہم اب اس کی پہلی مرتبہ اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کے دوران اس وقت میٹنگ میں موجود ریلوے کے افسر اشفاق خٹک نے واقعے کا احوال سناتے ہوئے بتایا کہ میں اس میٹنگ میں اس وقت سی پیک پر بریفنگ دے رہا تھا اور اسی دورا شیخ رشید نے کہا کہ یہ رضیہ بٹ کا ناول ہے خٹک صاحب ، آگے بڑھیں اور وفاقی وزیر کی یہ بات ریلوے کے افسر کو پسند نہیں آئی ، وہ اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور کہا کہ شیخ صاحب ایسا نہیں ہونا چاہیے جس پر وفاقی وزیر نے انہیں شٹ اپ کال دی تھی ۔ اس کے بعد ریلوے کے افسروہاں سے اٹھ کر چلے گئے اور بعدازاں انہوں نے چھٹی کی درخواست دیدی ۔
اس دوران اینکر نے اشفاق خٹک سے سوال کیا کہ کیا اس افسر نے بھی شیخ رشید کو جواب میں شٹ اپ کال دی تھی ؟ جس پر انہوں نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے زرا دور بیٹھے تھے ۔اشفاق خٹک کا کہناتھا کہ وہ بہت ہی اچھے افسر ہیں اور کوالیفائڈ ہیں ، وہ ریلوے میں چیف کمرشل مینجر تھے ۔