counter easy hit

سائبر کرنسی بٹ کوائن نے پہلی بار 5ہزار ڈالر کی حد عبور کرلی

لندن: کرنسی کے ایک یونٹ کی قیمت پانچ لاکھ 87ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ چکی

For the first time cyber currency bitcoin crossed $ 5,000 lineدنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سائبر کرنسی بٹ کوائن نے پہلی دفعہ پانچ ہزار ڈالر کی حد کو عبور کرلیا ہے ۔اس سے قبل اگست میں اس نے چار ہزار ڈالر کی حد کو عبور کیا تھا مگر اس کے بعد اس کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ چین کی جانب سے ورچوئل کرنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کا اعلان اور روس کا ایسا عندیہ تھا۔تاہم اب وہ ایک بار پھر اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کرنسی کے ایک یونٹ کی قیمت پانچ لاکھ 87ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ چکی ہے۔

یعنی آپ ایک بٹ کوائن سے دس تولے سے زیادہ سونا خرید سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بٹ کوائن کا استعمال اشیا اور سروسز کو ادائیگی کے حوالے سے لوگوں کو بینکوں اور ادائیگی کے روایتی پراسیس کو بائی پاس کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے رواں سال کے آغاز میں اس کرنسی کی قیمت صرف 966 ڈالر تھی اور ایک سال کے دوران اس کی قیمت میں 750 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بٹ اسے ڈیجیٹل گولڈ بھی قرار دیا جاتا ہے ۔کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔ اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکا وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے۔