counter easy hit

بالائی نیلم شاردہ بازار میں خوفناک آتشزدگی 45 دکانیں 5 منزلہ گیسٹ ہاؤس جل کر خاکستر

بالائی نیلم شاردہ بازار میں خوفناک آتشزدگی 45 دکانیں 5 منزلہ گیسٹ ہاؤس جل کر خاکستر۔

Fire caught at rest house and 45 shops at Neelum Valleyآزاد کشمیر: (اصغر علی مبارک) تھانہ پولیس شاردہ کے آفیسر محمد ہارون مغل نے بتایا ہے کہ منگل کی شام پانچ بجے کے قریب وادی نیلم کے سیاحتی مقام شاردہ کے میں بازار میں عباسی گیسٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ پورے بازار کو دیکھتے ہی دیکھتے جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق45 بڑی دکانیں اور ایک گیسٹ ہاؤس کی پانچ منزلہ عمارت بھی جل کر زمین بوس ہو گئی ہے۔ ٹمپریچر اتنا زیادہ ہے کہ بازار کے قریب بھی کوئی نہیں جا سکتا ہے۔ جبکہ قریبی عمارتوں میں بھی آگ لگی ہو ئی ہے جن کو مقامی لوگ اور پاکستانی فوج دریا سے پانی لا کر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت آزاد کشمیر کی نااہلی اور سپیکر غلام قادر کی غفلت کے باعث فائر برگیڈ یا ریسکیو 1122 کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ جبکہ مقامی انتظامیہ بھی عید چھٹیوں سے قبل ہی غائب ہو گئی ہے۔ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید تمام تر مصروفیات ترک کر کے شاردہ پہنچ کے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں برائے راست حصہ لے رہے ہیں۔ عوام نے حکومت اور انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔