counter easy hit

مالی بحران ختم ۔۔۔۔۔۔ دوسرا منی بجٹ پیش ہونے سے قبل قوم کا دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے 6 ماہ کے اندر دوسرا منی بجٹ پیش کیے جانے سے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت آج بدھ کواپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے یہ منی بجٹ دراصل 2019 کےاصل اہداف کے حصول کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ۔اس سے پہلے وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلے پانچ ماہ میں ادائیگیوں کے توازن اور سابقہ حکومت کی تباہ کن اقتصادی پالیسی سے پیدا ہونے والی مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹاگیا، اب اپنا اقتصادی وژن دے رہے ہیں۔ دوسری طرف وفاقی حکومت آج دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس میں سگریٹ اور گاڑیوں سمیت کئی درآمدی اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آج دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس میں سگریٹ اور گاڑیوں سمیت کئی درآمدی اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ تنخواہ داروں کےلئے قابل ٹیکس آمدنی کی حد 6 سے 8 لاکھ روپے، جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر ساڑھے 17 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر زائد ٹیکس دے کر گاڑی اور جائیداد خرید سکیں گےوزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا دن اہم ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جارہی ہے، مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹ لیا ہے اب اپنا اقتصادی وژن دے رہے ہیں، 2019 اصل اہداف کے حصول کا سال ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی منی بجٹ کےلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلالیا ہے جس میں وزیر خزانہ اسد عمر رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے جس کے لیے تحریک انصاف کے اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔منی بجٹ پر اپوزیشن نے بھی کمر کس لی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر کی اپوزیشن لیڈر چیمبر میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں منی بجٹ اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر متفقہ فیصلے پر اتفاق ہوا منی بجٹ میں بھی تمام امور پر مل کر چلیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ آئینی طور پر عدالتوں کو پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جب کہ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام پر نئے ٹیکس نہیں لگنے دیں گے، ایک اور منی بجٹ حکومت کی معاشی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس حکومت نے ادھار کا کشکول اٹھا کر ملک کی ناک کٹوا دی ہے۔