counter easy hit

مالی بحران، پی آ ئی اے کی امریکا کیلئے نشستوں کی بکنگ بند

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے مالی بحران کے باعث امریکا کے لئے فلائٹ آپریشنز پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ائیرلائن نے 31 اکتوبر کے بعد امریکا کے لیے نشستوں کی بکنگ بند کر دی ہے۔

Financial crisis, PIA closing seat booking for USAترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیےفلائٹس کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں جبکہ مسافروں کی کمی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے امریکا کے لیے بعض مشترکہ فلائٹس کا انتظام کررہے ہیں۔ ائیرلائن 1961 سے امریکا کے 4 شہروں کے لیے ایک ہفتے میں 5 پروازیں بلا تعطل جاری رکھے ہوئےتھی جس کو اب مالی بحران کی وجہ سے کم کرکے ایک ہفتے میں 2 کردی گئی ہیں۔ آ ئندہ چند روز میں امریکہ کی پروازوں کو جاری یا بند کرنے کے حوالے سے ائیرلائن انتظامیہ فیصلہ کر لے گی۔