counter easy hit

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Finance Minister Ishaq Dar was removed from the membership of Council of Common Interestsمشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی تجویز پر وزیر خزانہ کو رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جب کہ ان کی جگہ اب وزیر داخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے  مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹایا گیا ہے۔