counter easy hit

فیروزوالہ: شادی سے انکار پر بھائی کی منگیتر کو قتل کردیا

فیروزوالہ: فیروزوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے بھائی کی منگیتر کو قتل اور اس کی ماں کو زخمی کردیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

Ferozewala: Brother fiancee murdered on denying marriageفیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں احمد حسن دین نے 25 سالہ بیٹی کرن کی شادی بھائی کے بیٹے بیت اللہ سے ایک ماہ بعد ہونی تھی جبکہ بیت اللہ کا چھوٹا بھائی عنایت بھی کرن سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اس کو اس بات کا رنج بھی تھا کہ کرن کی شادی اس کے بھائی سے طے ہوچکی تھی جبکہ کرن اور بیت اللہ ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے۔

عنایت نے اپنے گھر والوں کو اس شادی سے روکا لیکن بھائی اس بات کو ماننے سے صاف انکاری تھا۔ اپنے گھر والوں سے انکار ہونے پر عنایت نے لڑکی کے والدین سے اصرار کرنا شروع کر دیا کہ وہ اس شادی سے انکار کر دیں اور کرن کی مجھ سے شادی کر دیں، لیکن کرن اور اس کی فیملی بھی اس بات پر آمادہ نہ ہوئے تو عنایت کوٹ عبدالمالک کرن کے گھر چلا گیا اور اس کو اپنے ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگا۔

لڑکی کے انکار پر عنایت نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے لڑکی کو چار گولیاں لگیں اور ماں بھی شدید زخمی ہو گئی جس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کرن دم توڑ گئی۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے شیخوپورہ منتقل کر دی اور تفتیش شروع کر دی۔