counter easy hit

11 فروری کو بھارت نے کشمیریوں کے عظیم لیڈر مقبول بٹ شہید کو تختہ دار پر لٹکا کر شہید کر دیا تھا۔بلال تبسم

Bilal Tabasum

Bilal Tabasum

بلال تبسم اٹلی (باری) سیاسی و سماجی رہنما کو بھارت نے 11فروری 1984ءکو تہاڑ جیل دہلی میں کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے سیاسی اسیر اور کشمیریوں کے عظیم لیڈر مقبول بٹ شہید کو تختہ¿ دار پر لٹکا کر شہید کر دیا تھا۔جبکہ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی بھی انکے وارث کشمیریوں کے حوالے نہیں کیا گیا اور آج 33 برس گزر جانے کے بعد ان کی میت تہاڑ جیل دہلی (ہندوستان) کے احاطہ ہی میں مدفون ہے۔ کشمیری آج بھی اپنے شہید ہیرو کی میت کی باقیات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔تاکہ انکے جسد خاکی کو سرینگر (کشمیر) لے جا کر عزت و احترام، اعزاز اور اسلامی روایات کے مطابق مزار شہداءمیں ان کے لئے مختص کی گئی قبر میں سپرد خاک کیا جا سکے۔ کشمیر آزاد ہو گا اور بھارت کو وہاں سے بے نیل و مراد ہو کر نکلنا پڑے گا۔ بھارتی فوج کشمیریوں کی قاتل ہے۔ بھارت نے کشمیری راہنماءمقبول بٹ کو تو شہید کر دیا مگر مقبول بٹ شہید کی سوچ پر پہرے نہ بٹھا سکی۔ آج کا کشمیری نوجوان انکے نظریات سے متاثر ہے اور آزادی کا مطالبہ کرتا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر اپنا وعدہ پورا کرے اور گیارہ فروری کو آزاد ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کرے۔