counter easy hit

فاسٹ بولرمحمد عامر شادی کی لمبی اننگ کھیلنے کو تیار

 

fast-bowler-muhammad-amir-ready-to-play-long-innings-wedding

fast-bowler-muhammad-amir-ready-to-play-long-innings-wedding

لاہور(یس سپورٹس)فاسٹ بولر محمد عامر نے شادی کی لمبی اننگ کھیلنے کی تیاری مکمل کرلی ، بیس ستمبر کو دلہن بیاہ کر لائیں گے، شادی کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی۔

میدان میں کھلاڑیوں کو گھمادینے والے محمد عامر کا شادی میچ تو پہلے ہی فکس تھا اور اب ہے رخصتی کی تیاری، شیروانی، کلاہ اور کھسے، آل سیٹ۔بیس ستمبر کو بجے گا بینڈ باجا اور محمد عامر اپنی دلہنیا گھر بیاہ لائیں گے۔

محمد عامر کے ساتھ زندگی کی اننگ شروع کرنے والی نرجس عامر اپنے شریک حیات کے شانہ بشانہ نظر آتی ہیں، ان کی پرفارمنس پر گہری نظر رکھتی ہیں جس کا اندازہ ان کی آن لائن پوسٹس سے بھی ہوتا ہے۔

چوبیس سال کے محمد عامر کا نکاح دو سال پہلے پاکستانی نژاد برطانوی شہریت رکھنے والی نرگس سے ہوچکا ہے جس کے بارے میں خود عامر کا یہ کہنا ہے کہ یہ ان کی پسند کی شادی ہے جو گھروالوں کی رضامندی سے ہورہی ہے، شادی کی تمام تقریبات لاہور میں ہورہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website