counter easy hit

فاروق ستار بہادرآباد آکر کام کریں ہم ساتھ کھڑے ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی: رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار 5 فروری والی رابطہ کمیٹی چلانے کے لیے آجائیں ہم ساتھ کھڑے ہیں تاہم 15 اور 16 اپریل کے بعد جو آئے گا وہ کارکن کی حیثیت سے آئے گا۔

Farooq Sattar works at Bahadurabad and stand with us, Khalid Siddique Siddiquiکراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم فاروق ستار کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں اور ان کے رابطوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، آخری بار رابطے پر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی درخواست کی تھی، فاروق ستار نے کہا آپ کے بار بار آنے سے میری پوزیشن خراب ہوتی ہے، ہم ان کی مشکل کو سمجھتے ہیں، امید ہے فاروق بھائی کے ساتھ مسئلہ کسی حل تک پہنچ جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، ہم نے اختلافات کا کسی نہ کسی طور پر حل نکالنے کی کوشش کی، مجھے ذاتی طورپر کامران ٹیسوری سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن فاروق بھائی ایسی خواہش کرر ہے ہیں جس کو پورا کرنے کا اختیار نہیں، رابطہ کمیٹی نے ہمیں کنوینر اور ڈپٹی کنوینر بنایا ہے، میں رابطہ کمیٹی کو نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی مجھے سبکدوش کرسکتی ہے، فاروق ستارآئیں اور بہادرآباد آکر کام کریں، ان کے وقارکی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے، 15، 16 اپریل تک ساتھی واپس آجائیں اور پرانی ذمےداریوں پر کام کریں، اس کے بعد آنے والے لوگوں کی ذمہ داریوں کا تعین نئے سرے سے کیا جائے گا۔