counter easy hit

فرحت اللہ بابر کو آصف زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا گیا

FARHAT ULLAH BABAR, NO, MORE, SPOKESMAN, OF, ASIF ALI ZARDARI

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو سابق صدر آصف  زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو سینیٹ میں الوداعی تقریر میں پیپلزپارٹی کی پالیسیوں سے متعلق تنقید مہنگی پڑ گئی، فرحت اللہ بابر کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز اور آصف زرداری کے ترجمان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ فرحت اللہ بابر نے ترجمان آصف  زرداری اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینزکے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جو منظور کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ افسوس ہے پیپلز پارٹی نے بھی پارلیمنٹ کی آزادی پر سمجھوتہ کیا اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالا دستی سے ہٹ گئی ہے۔