counter easy hit

معروف صحافی مجیب الرحمان شامی شہباز شریف پر برس پڑے ۔

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف صحافی مجیب الرحمان شامی نے شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ دوست ممالک سے ملنے والے قرض بارے شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات واقعاتی طور پر درست بھی ہوں تو ہمیں اس طرح اپنے ملک کو خانوں میں تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔تاہم وزیر اعظم عمران خان اپنے عوامی اقدامات سے اس حکومت کی ساکھ بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے سفارتی محاذ پر کامیابیاں سمیٹتے ہوئے دوست ممالک سے امدادی پیکج لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہی وجہ ہے چین ، متحدہ عرب امارات اور یواے ای نے پاکستان کو بڑی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی اقساط پاکستان کو ملنا شروع ہو گئیں ہیں۔تاہم اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے غیر ملکی امداد کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مہربانی ہے،چین کی مہربانی اورمتحدہ عرب امارات کی مہربانی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کو آگئے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ اگر میں یہ بات نہ کروں تو زیادتی ہو گی کہ یہ سب پیسہ اور امداد حاصل کرنے میں اس حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کا کوئی کمال نہیں ہے بلکہ یہ سب امدادی پیکج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہربانی ہیں۔اس موقع پر معروف صحافی مجیب الرحمان شامی نے شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انکے بیان کو ملک کو تقسیم کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ دوست ممالک سے ملنے والے قرض بارے شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات واقعاتی طور پر درست بھی ہوں تو ہمیں اس طرح اپنے ملک کو خانوں میں تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔