counter easy hit

جھوٹی مکار اور دھوکے باز عورت ۔۔۔۔۔۔ شریفوں کے سب سے بڑے حمایتی نے مریم اورنگزیب کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین سرکاری ٹی وی عطا الحق قاسمی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے،مریم اورنگزیب جھوٹی اور کسی سے مخلص نہیں۔جبکہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قاسمی صاحب میرے بزرگ ہیں اور ہمیشہ انکا بے حد احترام کرتی ہوں،جوکہا ٹھیک کہا ہوگا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عطا الحق قاسمی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر پرویز رشید عظیم ہیں،سارا ملبہ خود پر لے لیا اور نواز شریف کو بچالیا۔انہوں نے کہاکہ بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی میرے پاس کوئی انتظامی اختیارات نہیں تھے،پروگرام کے پرومو تک کا خرچہ میرے کھاتے میں ڈالا گیا، استعفے میں بتایا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہورہا ہوں۔ مریم اورنگ زیب نے میرےخلاف جھوٹا کیس بنایا،میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔ کچھ پردہ نشیں اور بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر گند اچھالا،استعفے سے پہلے نوازشریف کو لکھا کہ ٹولے نے کام میں رکاوٹ ڈالی۔انھوں نے کہا نظر ثانی فیصلے پر اپیل مسترد ہوئی تو جیل جائوں گا ،78 برس کے بوڑھے کو جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔میرے مرنے کے بعد بھی میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔اس حوالے سے سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عطاء الحق قاسمی صاحب میرے بزرگ ہیں، ہمیشہ کی طرح ان کا بے حد احترام کرتی ہوں، پاکستان میں علم اوب اور ثقافت کے فروغ میں عطاالحق قاسمی کی بہت خدمات ہیں، عطاء الحق قاسمی صاحب نے جو کہا ہے وہ ٹھیک ہی کہا ہو گا۔