counter easy hit

فخر زمان اور بابر اعظم کا کیریبین لیگ سے معاہدہ

چیمپینز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم بھی کیریبین کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Fakhar Zaman and Babar Azam contract with the Caribbean League

Fakhar Zaman and Babar Azam contract with the Caribbean League

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مزید 2 کھلاڑیوں فخر زمان اور بابر اعظم کا کیریبین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ جارح مزاج اوپنر اور بابر اعظم دونوں 4 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل میں ایکشن میں ہوں گے۔ ان سے پہلے حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبین لیگ سے معاہدہ ہوچکا ہےجبکہ لیگ 4 سے10 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید دو کھلاڑی فخر زمان اور بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین لیگ میں شرکت کے لئے بورڈ سے این او سی مانگ لی ہےجس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں قومی کیمپ لگانے کی تجویز مسترد کردی ۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور بابر اعظم کی شمولیت کے بعد پاکستان ٹیم کے تیرہ کھلاڑی انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ اور ویسٹ انڈیز میں کیر یبین لیگ میں مصروف ہوں گے اس لئے نئے کیمپ کو نہ لگانے کی تجویز پر اتفاق ہوا جبکہ ہائی پر فارمنس کیمپ کو جاری رکھا جائے گا۔

مکی آرتھر اور غیر ملکی کوچز پاکستانی کوچز کے ساتھ میٹنگ کرکے ہائی پر فارمنس کیمپ کے بارے میں حکمت عملی بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد جو کھلاڑی بیرون ملک نہیں ہیں انہیں بھی ہائی پر فارمنس کیمپ میں مدعو کرکے ٹریننگ کرائی جائے گی جبکہ فارغ پاکستانی کرکٹرز کو فورا کیمپ میں بلایا جارہا ہےتاکہ مسلسل آرام سے یہ کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار نہ ہوجائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پر فارمنس کیمپ بیس اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔اس کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا تاہم کرکٹ سری لنکا نے ابھی تک سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔ مکی آرتھر نے پیر کو ہارون رشید،انضمام الحق اور مدثر نذر کے ساتھ میٹنگ میں ہائی پر فارمنس کیمپ کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پر بات کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website