counter easy hit

امریکہ :جعلی خبریں دینے پر بڑا انعام، ٹرمپ کی جانب سے ’جعلی نیوز ایوارڈز‘ کا اعلان

Fake, News, award, for, Fake, reporting, issued, by, Donald Trumpواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’جعلی نیوز ایوارڈز‘ کا اعلان کیا ہے جو 17 جنوری کو دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کی جانب سے17جنوری کو سب سے زیادہ کرپٹ اور جعلی میڈیا کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ دلچسپ اور اہم بات یہ ہے کہ یہ اس سے بھی زیادہ کے حق دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا جعلی خبریں دینے والے رپورٹرز کو نمایاں طور پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ٹرمپ کی جانب سے متعدد بار سی این این اور نیویارک ٹائمز سمیت دیگر اخبارات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔امریکا کا صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ٹی وی چینلز کو ہدف تنقید بنایا اور امریکا کے ایک بڑے نیوز چینل سی این این کو ‘جعلی نیوز چینل’ قرار دیا، جس کے بعد سے آج تک چینل اور ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کا صدر ہونے کے باوجود ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی ویڈیو جاری کی جس میں انہیں ریسلنگ رِنگ کے باہر دیکھا جاسکتا ہے، ٹرمپ اس ویڈیو کی مدد سے ٹی وی چینلز کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ انہیں بھی اسی طرح منہ کی کھانا پڑے گی۔ٹرمپ کی اس حرکت کو دنیا بھر میں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور انہوں نے یہیں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ وقتاً فوقتاً اس قسم کی مزید ٹوئیٹس بھی کرتے رہے۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے گزشتہ سال کے آغاز میں وائٹ ہاؤس کے سالانہ پریس ڈنر میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ ٹرمپ کے ہی دور حکومت میں سی این این، بی بی سی ،نیویارک ٹائمز،پولیٹیکو،لاس اینجلس ٹائمزاوربزفیڈ کو وائٹ ہاؤس کی معمول کی بریفنگ میں شرکت کرنے سے روکا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website