counter easy hit

زندگی کے حقائق, اگر آپ اپنے بچوں کو زندگی کے نشیب و فراز کے مطابق تعلیم دینے کیلئے بہت پرجوش ہیں تو یہ ضرور پڑھیں

زندگی کے حقائق,  اگر آپ اپنے بچوں کو زندگی کے نشیب و فراز کے مطابق تعلیم دینے کیلئے بہت پرجوش ہیں تو یہ ضرور پڑھیں
سب کچھ نوٹ رکھیں اور اپنے بچوں کو پروان چڑھائیں اس سبق کے ساتھ کہ وہ ہمیشہ نشیب و فراز کو کھلے دل کے ساتھ قبول کریں جوکہ لازمی طور پر وقوع پذیر ہوتے ہیں
لیکن اس سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ  آپ سکھائیں کہ وہ اپنے اندر ایسے ہنر پیدا کریں کہ وہ زندگی میں آنے والے مسائل پر قابو پا کر دوبارہ پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہوسکیں۔
FACTS OF LIFE - READ THIS IF YOU ARE CONCERNED IN TEACHING CHILDREN TO GROW THROUGH LIFE'S DOWNTURNS.

ایک بہت ہی قابل لڑکا تھا جو کہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہت زیادہ روشن دماغ ثابت ہوا تھا۔
اس نے ہمیشہ سائنس  میں 100 فیصد رزلٹ دیا
شہر کے بہترین انفارمیشن ٹیکلنالوجی کے ادارے کیلئے منتخب ہوا  اور وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے
امریکہ کی بہترین یونیورسٹی میں اسے تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل گیا
اس کو تعلیم کے مکمل ہونے کے بعد بہت ہی اچھی آمدنی کے ساتھ امریکہ میں ہی نوکری مل گئی اور وہ وہیں  بس گیا
اس نے اپنے ہی خطے کی خوبصورت لڑکی کے ساتھ شادی کی
امریکہ میں ایک بہترین گھر اور لگژری کاریں تک خرید لیں
اس کے پاس وہ سب کچھ تھا جو کہ اسے ایک کامیاب انسان ثابت کرنے کیلئے کافی تھا
مگر ایک انتہائی عجیب وغریب حالات میں اس نے چند دن پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کرلی
آخر اس کی زندگی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا

FACTS OF LIFE - READ THIS IF YOU ARE CONCERNED IN TEACHING CHILDREN TO GROW THROUGH LIFE'S DOWNTURNS.

کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی میں اس کے کیس کا تجزیہ کیا گیا اور پتا چلا کہ آخر اس کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ اس نے اپنی زندگی کا اس قدر خوفناک خاتمہ کرلیا

انسٹی ٹیوٹ کا ایک ریسرچر اس کے دوستوں اور خاندان سے ملا اور پتا چلا کہ امریکہ میں آنے والے معاشی بحران کی وجہ سے اس کی نوکری چلی گئی تھی ۔ اور اسے کافی عرصہ تک بغیر نوکری کے گزارہ کرنا پڑ رہا تھا۔
یہاں تک کہ اس نے اپنی سابقہ نوکری کے مقابلے میں کم تنخواہ پر بھی نوکری کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی  لیکن اسے نوکری نہ ملی
اس نے قسطوں پر جو گھر لیا تھا ۔ قسطیں ادا نہ ہوسکنے کی وجہ سے اسے اور اس کے خاندان کو خوابوں کا محل چھوڑنا پڑا

FACTS OF LIFE - READ THIS IF YOU ARE CONCERNED IN TEACHING CHILDREN TO GROW THROUGH LIFE'S DOWNTURNS.

انہوں نے کچھ عرصے تک کسمپرسی کی زندگی گزاری مگر آخر کار اس نے اور اسکی بیوی نے خودکشی کا فیصلہ کرلیا
اس نے پہلے اپنی بیوی کو گولی ماردی اور پھر بچوں اور پھر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

کیس کس نتیجہ پر ختم ہوا کہ آدمی نے اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے محنت کی
لیکن وہ ناکامیوں سے نکلنے اور ان کے ساتھ گزراوقات کرنے کیلئے کبھی بھی تیار نہیں ہوا۔

اب ہم اصل سوال کی طرف آتے ہیں ، کہ اعلیٰ کامیاب لوگوں کی آخر کیا عادتیں ہوتی ہیں

سب سے پہلے بہت سے ایسے لوگ ہونگے جو آپ کے ساتھ کامیابی والی عادات کے متعلق بات ضرور کریں گے ، مگر آج میں آپ کو بتائوں گا کہ حتی کہ آپ نے سب کچھ حاصل کرلیا ہو پھر بھی سب کچھ کھونے کے امکانات موجود رہتے ہیں

کوئی نہیں جانتا کہ کب دنیا میں اگلا معاشی بحران کب آئیگا۔

میرے نزدیک سب سے بہترین عادت ناکامیوں کے باوجود جدوجہد کیلئے تیار کیا جانا ہے

FACTS OF LIFE - READ THIS IF YOU ARE CONCERNED IN TEACHING CHILDREN TO GROW THROUGH LIFE'S DOWNTURNS.

میری تمام والدین سے یہ بھی گزارش ہے  کہ برائے مہربانی اپنے بچوں کو صرف کامیابی کیلئے یاکامیاب بننے کیلئے منصوبہ بندی نہ کریں  بلکہ ان کو سکھائیں کیسے ناکامیوں کو برداشت کیا جاتا ہے اور ان کو زندگی  کے نشیب و فراز کے متعلق بھی سکھائیں۔ اعلیٰ درجے کی سائنس سیکھ لینا اورریاضی کا ماہر ہوجانا ان کو اپنے مقابلے کے امتحان پاس کرنے میں مددگار ہوگا لیکن زندگی کے متعلق ان کو دیا گیا سبق ان کو ہر مسئلے سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ ان کو سکھائیں کہ پیسہ کس کام آتا ہے نہ کہ یہ سکھائیں  کہ وہ صرف اورصرف پیسے کیلئے محنت کریں۔ ان کی مدد کریں کہ وہ اپنی روح اور جسم کے مطابق اپنے جذبات کی راہ متعین کریں اور اپنا اصل شعبہ جس کیلئے قدرت نے ان کو بنایا ہے اس کو ڈھونڈیں۔ کیونکہ ڈگریاں انہیں اگلے آنے والے معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد نہیں دینگی۔ اور ہم نہیں جانتے کب دنیا خدانخواستہ بحران کا شکار ہوجائے۔

FACTS OF LIFE - READ THIS IF YOU ARE CONCERNED IN TEACHING CHILDREN TO GROW THROUGH LIFE'S DOWNTURNS.