counter easy hit

کوہلو سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

 کوہلو: تحصیل کاہان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
Explore in large number of weapons and ammunition from Kohlu

Explore in large number of weapons and ammunition from Kohlu

کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے مخی نالہ میں لیویز اور دیگر فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا جبکہ فورسز کی جانب سے علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں ڈنگر مشین گن، 170 راؤنڈز، 11 اینٹی ٹینک شکن مائنز سمیت 42 تھیلے بارودی مواد بھی شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کر کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website