counter easy hit

ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر زیادہ سے زیادہ ترقی کرے اور آگے بڑھے، ایسی ہی کچھ خواہش کرکٹر سہیل تنویر کی اہلیہ کومل سہیل کی بھی ہے

لاہور: ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر زیادہ سے زیادہ ترقی کرے اور آگے بڑھے، ایسی ہی کچھ خواہش کرکٹر سہیل تنویر کی اہلیہ کومل سہیل کی بھی ہے اور جب انہوں نے اپنی خواہش کے بارے میں بتایا کہ سہیل تنویر اور پروگرام کے میزبان یحییٰ حسینی نے وہ بات کہہ دی کہ آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔

Every woman wishes that her husband progresses more and go ahead, cricketer Sohail Tanvir wife Komal Sohail is also the same wishیحییٰ حسینی نے سوال کیا کہ سہیل تنویر خرچہ کرنے میں کیسے ہیں جس پر کومل سہیل نے کہا کہ کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے اور میرے پاس کارڈ ہوتا ہے۔ ایسا کہنے پر سہیل تنویر بولے کہ خرچہ کرنے کے بعد بتاتی ہیں کہ ہم نے اتنا خرچ کر لیا ہے اس کے علاوہ کوئی لفٹ نہیں ہوتی۔

میزبان نے پوچھا کہ سہیل تنویر دنیا کی بہترین لیگز میں کھیل رہے ہیں تو آپ انہیں کہا دیکھنا چاہتی ہیں جس پر کومل سہیل کا کہنا تھا کہ میں سہیل تنویر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتی ہوں اور یہی میری خواہش ہے۔

یہ جواب ملنے پر یحییٰ حسینی کچھ توقف کے ساتھ بولے مجھے لگتا ہے کہ ان کے جو تھوڑے بہت چانسز ہیں قومی ٹیم میں واپسی کے۔ ابھی انہوں نے اتنا ہی کہا تھا کہ سہیل تنویر بھی بول پڑے ہاں! لگتا ہے کہ جو میرے تھوڑے بہت چانسز ہیں وہ بھی یہ ختم کروانا چاہتی ہیں۔

اس بات پر فضا قہقہوں سے گونج اٹھی اور کومل سہیل بولیں کہ نہیں! یہ اتنے بھی برے کھلاڑی نہیں ہیں جتنا آپ بول رہے ہیں بلکہ یہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور بہت سے کھلاڑیوں سے کافی بہتر ہیں۔