counter easy hit

والی بال کی عالمی جنگ ، پاک فرانس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، یورپ بھر سے پاکستانی نژاد یورپی کھلاڑی اور یورپی ٹیمیں پیرس پہنچنا شروع ہو چکی ہیں

والی بال کی عالمی جنگ ، پاک فرانس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، یورپ بھر سے پاکستانی نژاد یورپی کھلاڑی اور یورپی ٹیمیں پیرس پہنچنا شروع ہو چکی ہیں

پیرس( یس اردو نیوز) پاک فرانس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام والی بال کے چھٹے سالانہ عالمی مقابلے کے رنگ ارنگ آغاز میں صرف دوEuoropean,vollyball, tournament, organized, by, france, Pak, association, to, be , started, by, 1st , july 2017 دن باقی ہیں، اور شائقین کےدرمیان جوش و جذبہ عروج پر پہنچ چکا ہے،چھٹا سالانہ والی بال ٹورنامنٹ یکم جولائی سے پیرس میں شروع ہو گا جس میں یورپ بھر سے پاکستانی نژاد یورپی مایہ ناز پلیئرز اور یورپی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ پاک فرانس ایسوسی ایشن چھٹا سالانہ والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے اور فرانس کی مقامی والی بال کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور اس میں شرکت کیلئے یورپی ٹیمیں اور یورپ بھر سے کھلاڑی اور شائقین والی بال پیرس پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ تمام ٹیموں کے قیام و طعام کیلئے پاک فرانس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور انتظامی کمیٹی کے ممبران پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں جو اپنی اپنی ٹیموں کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے،

چھٹے سالانہ دو روزہ یوروپین  والی بال ٹورنامنٹ کی تیاری زور و شور سے جاری ہے ۔ ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی شہر سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے سینئر راہنما چوہدری مختار اورنگزیب اور صدر چوہدری نوید آف پکھو وال نے یس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے  بتایا کہ چھٹا سالانہ والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے پاکستانی نژاد یورپی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں اور فرانس کی مقامی والی بال کی ٹیمیں بھی حصہ لیںگی۔ ۔

اس ایسوسی ایشن کا باقاعدہ آغاز چوہدری نواز اورنگزیب آف مورگاہ سرپرست فرانس پاکستان ایسوسی ایشن ، صدر چوہدری نوید اقبال پکھووال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھو اور ممبران نے سات سال قبل کیا۔ اور گزشتہ چھ برس سے ہر سال  یوروپین ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد کیا جارہا ہے۔ فائینل میچ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے فرانسمعین الحق اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں  فرانس پاکستان دوستی گروپ کے صدر  فرانسوا پوپینی ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے اور کھیل سے لطفاندوز ہونے کیلئے یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں اور مہمان پیرس پہنچتے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں ہزاروں شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں اور شائقین کا شوق دیدنی ہوتا  ہے ۔ ٹورنامنٹکو دیکھنے کیلئے پیرس کے گرد و نواح اور دور دراز کے شہروں سے بھی شائقین سارسل پہنچتے ہیں اور ایک میلے کا سماں  ہوتا ہے۔ گزشتہ روز فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کاٹورنامنٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہؤا۔  جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید اقبال آف پکھووال ، جنرل سیکریٹریچوہدری اشفاق سندھو اور دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فرانس میں  والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے وسائل مہیا کریں اور اپنی کمیونٹی کو تفریح مہیا کریں۔اجلاس میں دیگر عہدیداران چوہدری اسرار اورنگزیب ، چوہدری یوسف گولین ، چوہدری محمد رفیق مغلی وال  ، چوہدری سجاد مہنہ نمبردار ، چوہدری رفاق ڈھل ، چوہدری جاوید امرہ ،میاں ساجد گورسی ، سید عبدالرحیم سیالکوٹ ، میاں طارق خونن ، چوہدری آصف علی شیر ، چوہدری محمد انور ، چوہدری گلزار بوسال ، محمد اشرف سرگودھا ، چوہدری قمر مانگٹ ،میاں طاہر آف راجو ، چوہدری محمد حسنین آف سراں ، چوہدری محمد نوید آف منڈیر ، چوہدری محمد اسد نصیرہ ، چوہدری شاہد فاروق  لنگڑیال ، چوہدری افضال بجاڑ والا ، چوہدری اظہرٹبی ، فداء المصطفٰی   و دیگر نے شرکت کی۔

 

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website