counter easy hit

یکساں نظام تعلیم ۔۔۔ عمران حکومت نے شانداراعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک میں یکساں تعلیمی نصاب کی تیاری کے لیے کام جاری ہے۔ اسکولز میں بچوں کو کوئی بھی دلچسپی کا ہنر سکھانے کے لیے کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں
یکساں نظام تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں نظام تعلیم یکساں نہیں۔ یکساں تعلیمی نصاب کی تیاری کے لیے کام جاری ہے۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہر طرف شدید احساس ہے کہ ہمیں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہے، تعلیم کے لیے بجٹ کو مزید بڑھانا ہے۔ ملک کے تمام بچوں کو اسکولوں میں لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جہاں ٹیچر ٹریننگ کی کمی ہے وہاں ٹیکنالوجی کے ذریعے کمی کو پورا کیا جائے گا۔ ہمیں اپنے مستقبل کے معماروں کو بہتر ماحول بنا کر دینا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکولز میں بچوں کو کوئی بھی دلچسپی کا ہنر سکھانے کے لیے کام کریں گے۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یکساں نظام تعلیم کے لیے وزیر اعظم کو جلد سفارشات پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 دنوں میں اسلام آباد میں تمام بچوں کو اسکول لانے کا پروگرام آئے گا۔ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 28 سے 30 ہزار بچے اسکول نہیں جاتے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ابتدائی طور پر ان بچوں کو اسکولوں میں لانے کے لیے پروگرام لانچ کیا جائے گا۔ پروگرام کامیاب رہا تو اسے ملک بھر میں وسعت دی جائے گی۔ ’حکومت کا تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا پختہ عزم ہے‘۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔