counter easy hit

منگنی سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں بلکہ یہ وقت تو شادی کا ہے، کترینہ

Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی : بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی منگنی کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا معاشقہ زبان زدعام ہے جب کہ گزشتہ دنوں کترینہ اور رنبیرکی بیرون ملک منگنی کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں تاہم کترینہ کیف نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

کترینہ کا کہنا تھاکہ میری اور رنبیر کی نہ تو منگنی ہوئی اورنہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے بلکہ یہ وقت تو شادی کا اوراس کا بھی دور دور تک ابھی کچھ پتہ نہیں۔