counter easy hit

سفارت خانہ ویانا میں 50 ویں یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

50th Defence Day Pakistan Ceremony Vienna

50th Defence Day Pakistan Ceremony Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) زندہ قومیں کبھی بھی اپنے بہادروں کو فراموش نہیں کرتی سلام اُن بہادر پاکستانی شہداکو جنہوں نے بہت کم ہھتیار وں کے باوجوددشمن کے دانت کھٹے کیے اور اپنی بہادری کا لوہا منوایا اور 1965 میں پاکستان کے پاس ایک ایم ایم عالم تھا مگر آج پاک فوج کے پاس ہر فوجی ایم ایم عالم ہے اسی سلسلہ میں پاکستان سفارت خانہ ویانا میں 50 ویں یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد 6 ستمبر بروزا توار صبع 10 بجے سفیر پاکستان عائشہ ریاض کی زیر سرپرستی منعقد کی گی۔

جس میں سفارت خانہ کے سٹاف کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے شہدا کو اخراج عقیدت پیش کیا تقریب کی خاص بات پاکستان کے سابق ریٹائرڈ جنرل گل حسن کی آسٹرین اہلیہ نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز محمد آصف کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈقونصلر التمش وزیر خان نے ادا کیے۔50 ویں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ممنون حسین کا پیغام قوم کے نام فسٹ سیکرٹری جواد نے پڑھ کر سنایااور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کا پیغام قوم کے نام تھرڈسیکرٹری احشام نے پڑھ کر سنایا۔

صدر اور وزیراعظم کے قوم کے نا م پیغامات کے بعد سفیر پاکستان عائشہ ریاض نے قومی ترانہ کی سریلی دھنوں کے ساتھ قومی سبز ہلالی پرچم کوہوا میں لہرا کر پرچم کشائی کی رسم ادا کی قومی ترانہ کی رسم کے احتتام پر حاضرین نے زبردست تالیاں بجا کر سبز ہلالی پرچم کو اخراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کے احتتام پر پاکستان سفارت خانہ کی جانب سے حاضرین کیلیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔