counter easy hit

کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی غائب

کوئٹہ شہر کے وسطی سمیت بیشتر علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹے سے زائد سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔

Electricity is invisible from 12 hours in most areas of Quettaشہر کے بیشتر علاقوں میں رات تقریباً ساڑھے نو بجے بارش کےبعد بجلی بند ہوگئی تھی، کیسکو ذرائع کے مطابق بارش سے مختلف فیڈرز ٹرپ کرگئے اور لائنوں میں خرابی پیداہوگئی۔ متاثرہ فیڈرز میں لیاقت بازار، پشتون آباد اور مری آباد سمیت مختلف فیڈرز شامل ہیں، تاہم 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود فنی خرابی دور نہ کی جاسکی، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے مکینوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی کی طویل بندش سےعلاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور مریضوں کو بھی پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب کیسکو ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی معطلی متعلقہ فیڈر زمیں فنی خرابی کےباعث ہوئی، فیڈر زمیں خرابی تلاش کرنے اور دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔