counter easy hit

انتخابات 2018 : مسلم لیگ (ن) نے کن امیدواروں کو اور کہاں سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن نے اپنے موجودہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی امیدوار کے طور پر گرین سگنل دے دیا اور کہا ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں جائیں ۔عوام کے سامنے اپنی حکومت کی کارکردگی اور ایشوز پر پارٹی مؤقف رکھیں اور انہیں بتائیں کہ مسلم لیگ ن نے ان کے لئے کیا کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے اراکین اسمبلی ہماری سیاسی طاقت ہیں جنہیں ہم آنے والے انتخابات میں نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے نجی ٹی وی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 95 فیصد اراکین اسمبلی ہی پارٹی امیدوار ہیں البتہ کچھ حلقوں میں ایم این اے ، ایم پی اے کیلئے اور کچھ ایم پی اے ایم این اے کیلئے امیدوار ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ ہمارے پاس ابھی حکومتی کارکردگی اور مفاد عامہ میں ایسے اقدامات سمیت عوام کو بتانے کیلئے بہت کچھ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی لوٹوں کے خلاف نفرت ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ ق لیگ کی تاریخ دہرانے والے ق لیگ کے انجام سے بھی سبق سیکھیں۔ دوسری طرف پرویز رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔