counter easy hit

محکمہ ہائی وے ٹنڈوآدم نے ایدھی سینٹر کو ڈھانے کا کام شروع،شہریوں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت ،

Edhi Centre, condemned

Edhi Centre, condemned

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔محکمہ ہائی وے ٹنڈوآدم نے ایدھی سینٹر کو ڈھانے کا کام شروع،شہریوں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت ،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر کے شہدادپور روڈ پر واقع ایدھی سینٹر کی عمارت پر محکمہ ہاقئی وے کے افسران نے دھاوہ بول کر ایدھی اینٹر کی عمارت کو ہتھوڑون کی مدد سے گرانے کا کام شروع کردیا ایدھی سینٹر کے عملے کی جانب سے محکمہ ہائی وے کے افسران کو سمجھانے کی کوشش کی گئی مگر افسران نے انکی ایک نہ سنی اور ایدھی اینٹر کو گرانے کے لئے ہتھوڑہ گروپ چڑھ گیا انہوں نے ایدھی اینٹر کی عمارت کو گرانے کا عمل شروع کردیا دوسری جانب ٹنڈوآدم کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے ایدھی اینٹر کی توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈوآدم میں پہلے ہی سماجی اداروں کی کمی ہے اور ایسے حالات میں ایدھی سینٹر کو ڈھانے کی سازش کی جا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایدھی سینٹر کے خلاف سازش کرنے والے محکمہ ہائی وے ٹنڈوآدم کے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے