counter easy hit

روزانہ دومرتبہ فرنچ فرائز کھانے سے موت کا دُگنا خطرہ

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ دن میں دو مرتبہ تلے ہوئے آلو یعنی فرنچ فرائز کھاتے ہیں ان میں موت کا خطرہ دُگنا ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 45 سے 79 سال کے 4 ہزار سے زائد لوگوں کی کھانے کی عادت کو نوٹ کیا۔ eating, french, fries, Twice ,daily, double, the risk ,of, death,

رضا کاروں سے تلے اور بغیر تلے آلوؤں کے استعمال پر سوالنامہ پُر کرایا گیا جس میں پوچھا گیا کہ وہ مہینے اور ہفتے میں کتنی مرتبہ تلے اور بغیر تلے آلووں کا استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے جو لوگ ہفتے میں کم سے کم بھی دو مرتبہ تلے آلوؤں کا استعمال کرتے ہیں ان کا طرز زندگی مناسب نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس تحقیق کے آخر میں مر گئے ان کی موت کی وجہ صرف تلے آلو نہیں تھے بلکہ وہ اپنے کھانے میں ایسی اشیاء کا استعمال کرتے تھے جو فائدے مند نہیں تھیں۔

یہ تحقیق اب تک ثابت نہیں ہوئی کہ فرنچ فرائز لوگوں کی موت کی وجہ ہے بہرحال تحقیق میں اس عمل کے دوران ان لوگوں کی موت ہوئی جو فرنچ فرائز روزانہ کھاتے تھے۔

ماہرین کو بغیر تلے آلوؤں اور موت کا کوئی تعلق نہیں ملا لیکن تلے آلوموت کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک ماہر کا کہنا ہےکہ تلے آلو کیلریز، سوڈیم اور فیٹس کا سبب ہیں اور یہ ہمارے جسم کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچاتے۔

جب کہ دوسری چیزیں بھی نتائج پر اثر ڈالتی ہیں جیسے لوگ کتنے تلے آلوؤں کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے علاوہ اور کن چیزوں کا استعمال وہ اپنے کھانے میں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ فرنچ فرائز کا استعمال بالکل نہ چھوڑیں بلکہ اس کو مہینے میں بس ایک مرتبہ کھائیں۔

لیکن تلے ہوئے آلوؤں سے بہتر گھر کے بنے روسٹڈ آلو ہیں۔ ان کو ٹکڑوں میں کاٹ کر نمک لگا کر زیتون کے تیل میں گولڈن براون ہونے تک پکالیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website