counter easy hit

پختونخوا میں زلزلہ، بٹگرام میں بھگڈر سے 57 زخمی

Earthquake in Khyber Pakhtoonkhawah many injured

Earthquake in Khyber Pakhtoonkhawah many injured

پشاور(نمائندہ یس نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زلزلے کے باعث بھگڈر مچ جانے سے 57 طلباء معمولی زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پیر 5 ستمبر کی صبح خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم بٹگرام میں ایک اسکول کی تیسری منزل پر پڑھائی میں مصروف طلباء میں بھگڈر مچ گئی۔

بھگڈر اور افراتفری کے نتیجے میں 57 بچے معمولی زخمی ہوگئے، جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے مطابق 3 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں ضرورت پڑنے پر پشاور منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2015 میں پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں 220 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ 8 اکتوبر 2005 کو پاکستان کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں آنے والے بدترین زلزلے کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website