counter easy hit

امریکا کے قدیم شاپنگ اسٹور کی مرمت کے دوران بندر کی ممی برآمد

واشنگٹن: امریکا میں واقع سو سال قدیم سپر اسٹور کی ازسرنو تعمیر کے دوران ’ایئر ڈکٹ‘ سے بندر کی ممی برآمد ہوئی ہے۔

During the repair of the US's old shopping store, exported monkey mummyسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر قائم میننیا پولس کے صفحے پر شائع کی گئی بندر کی ممی کی تصویر نے ماہرین کو حیران کردیا۔ یہ تصویر قدیم سپر اسٹور کی ازسرنو تعمیر کے دوران کام کرنے والے ایک مزدور نے شائع کی جس کا دعوی ہے کہ بندر کی ممی سپر اسٹور کی چھت پر واقع ہوا کے لیے تعمیر کیے گئے ایک ڈکٹ سے ملی ہے۔

تصویر میں بندر کے ڈھانچے کو مکمل طور پر درست حالت میں دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس کا رنگ زرد مائل ہے جس کی وجہ سے اسے خرابی ممی بھی کہا جا رہا ہے گویا اس بندر کو اُن کی مرغوب غذا کیلوں سے حنوط کیا گیا ہو۔ بندر کے اسٹور کی چھت پر واقع ایئر ڈکٹ میں پھنسنے اور ڈھانچے کے اصل حالت میں پائے جانے کو حیرت انگیز واقعہ کہا جا رہا ہے جس کی تحقیقات ہونا نہایت ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویر جاری ہونے کے بعد صارفین نے 50 کی دہائی میں اسی اسٹور میں پالتو جانوروں کی خرید و فروخت سے متعلق اشتہارات شائع کیے جس سے پتا چلا کہ یہ بندر اسی دوران اسٹور سے باہر نکلنے کی کوشش میں ایئر ڈک میں پھنس کر مرگیا ہوگا۔

مقامی علاقے روبنس ڈیل کے میئر ریگن مرفی نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کے والد کا بندر تھا جو وہ اپنے بچپن میں 60 کی دہائی میں اسی اسٹور سے اُٹھا لائے تھے تاہم میری دادی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بندر کو واپس اسٹورمیں چھوڑ آنے کا حکم دیا جس پر بندر کو اسٹور کی سیڑھی پر چھوڑ آئے تھے۔

محقق اور ماہر حیوانیات میری بلیئر کا کہنا ہے کہ یہ بندر کی ایک خاص قسم ہے جو زرد رنگت رکھتے ہیں اور قد میں چھوٹے ہیں۔ زرد رنگت کے باعث ہی ممی کا رنگ بھی زرد ہے جسے کچھ لوگ خرابی ممی کہہ  رہے ہیں۔ یہ بندر ایسے جنگلات میں رہنا پسند کرتے ہیں جہاں سالہا سال بارش ہوتی رہے۔ ان بندروں کی غیر قانونی خرید وفروخت بڑے پیمانے کی جاتی ہے اور ممکن ہے بندر کو اسٹور میں تجارتی مقاصد کے لیے لایا گیا ہو۔