counter easy hit

فواد چوہدری نے پیر صدر الدین شاہ سے ناراضگی کی وجہ سے دورہ سندھ ملتوی کیا:

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیر صدر الدین راشد کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ناراضگی دورے کے التوا کا باعث بنی ،پیر صدر الدین راشد نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے سے انکار کردیا ۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے جہاں پیپلز پارٹی کے لیے مسائل کا انبار کھڑا کر دیا ہے وہیں سندھ حکومت کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے نامی گرامی رہنماوں کے لیے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔اس رپورٹ میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی جعلی اکاونٹس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔سندھ میں تبدیلی کا ٹاسک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ملا۔تاہم آج شام کی خبر کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دورہ کراچی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ فواد چودھری کو آج شام چھ بجے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نے گورنر سندھ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس دورے کے ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آچکی ہے۔سامنے آنے والی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صدرالدین راشد ،وفاقی وزیر اطلاعات سے ناراض ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پیر پگارا سے ملاقات کا وقت نہیں مانگا تھا۔وقت لئیے بغیر فواد چوہدری نے ملاقات کی خبر نشر کروائی۔وفاقی وزیر اطلاعات کو اہمیت نہیں ملی تو دورہ ملتوی کر دیا گیا۔دوسری جانب پیر صدر الدین راشد نے حکومت گرانے کے عمل کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملنے والے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔