counter easy hit

کیا آپکو پتہ ہے کہ بل گیٹس کس چیز سے ڈرتے ہیں

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے کون واقف نہیں؟ جبکہ اکثر افراد ان کی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی خواہش رکھتے ہیں- لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جنہیں یہ معلوم ہوگا کہ بل گیٹس کو کس چیز سے “ ڈر  لگتا ہے؟-
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ شارک مچھلیاں مجھے خوفناک نہیں لگتیں لیکن مچھر ضرور مجھے خوفزدہ کردیتے ہیں- متعدد چھوٹے کیڑے ایک شارک کے مقابلے میں زیادہ خوفناک ثابت ہوسکتے ہیں

بل گیٹس کے مطابق “ اگرچہ چھوٹے سے مچھر کو آپ ایک ہاتھ سے مار سکتے ہیں لیکن یہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانوں کو ہلاکت کا باعث بنتے ہیں

یہ کئی خطرناک امراض کو براہ راست خون میں شامل کردیتے ہیں جن میں ڈینگی، زرد بخار، زیکا اور سب سے خطرناک ملیریا شامل ہیں

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ بل گیٹس کسی بہت بڑے اور خوفناک جانور سے نہیں بلکہ چھوٹے سے  مچھر “ سے ڈرتے ہیں جسے عام طور پر انتہائی معمولی سمجھا جاتا ہے۔