counter easy hit

کرے کوئی بھرے کوئی ۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کیس،

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کیس میں ڈرائیور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عامر خلیل نے پرویزاشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکارکی ہلاکت کیس کی سماعت کی،پرویز اشرف کاڈرائیورعابد نوازپھر غیرحاضر رہا،عدالت نے ڈرائیورعابد نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکرسے پولیس اہلکارذیشان جاں بحق ہواتھا۔دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق احتساب عدالت نے 3 رینٹل پاور منصو بوں کے ریفرنس میں فرد جرم کی تاریخ مقررکردی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر 8 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی ،عدالت نے راجہ پرویزاشرف ودیگرملزمان 8 فروری کوطلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے 3 رینٹل پاورمنصوبوں کے ریفرنس میں فردجرم کی تاریخ مقرر کردی،رینٹل پاورمنصوبوں میں گلف، ریشماں اور ینگ جن شامل ہیں،عدالت نے کہا ہے کہ راجہ پرویزاشرف پر 8 فروری کوفردجرم عائدکی جائےگی،عدالت نے راجہ پرویزاشرف ودیگرملزمان 8 فروری کوطلب کر لیا۔جج احتساب عدالت نے کہا کہ فرد جرم کے بعد استثنیٰ کی درخواست دیکھیں گے،عدالت نے استفسارکیا کہ کیس عرصہ سے زیرسماعت ہیں ،کارروائی کیوں نہیں بڑھی؟وکلا نے کہا کہ کچھ قانونی طریقہ کارکے باعث پیشرفت نہیں ہوئی۔