counter easy hit

لڑکا لڑکی کی عمر میں کتنا فرق ہو تو طلاق کا امکان سب سے کم ہوتا ہے

نیویارک(نیوزڈیسک) طلاق ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کی عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے بھی طلاق ہونے کے امکانات ہوتے ہیں،اگر یہ فرق زیاد ہ ہوتو طلاق کے امکانات بھی بڑھتے جاتے ہیں۔ ایمورے یونیورسٹی اٹلانٹا میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جیسے جیسے عمر کا فرق بڑھتا جاتا ہے ویسے کی طلاق کے امکانات میں بھی اضافہ ہونے لگتا ہے۔تحقیق کار اینڈریو فرانسس اور ہوگو میالون کا کہنا ہے کہ اگر لڑکی اور لڑکے کی عمر میں فرق ایک سال کا ہوتو طلاق ہونے کے امکانات صرف تین فیصد ہوتے ہیں۔فرق بڑھنے کے ساتھ طلاق ہونے کے امکانات بڑھتے ہیں۔اگر لڑکی اور لڑکے کی عمر میں پانچ سال کا فرق ہوتوطلاق کے امکانات18فیصد، دس سال کے فرق کی صورت میں یہ شرح 39فیصد اور 20سال کے فرق پر یہ شرح 95فیصد ہوجاتی ہے۔اسی طرح تعلیمی فرق کی وجہ سے بھی طلاق کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے،اگر لڑکا اور لڑکی کے تعلیمی لیول میں فرق زیادہ ہوتو طلاق کی شرح43فیصد تک ہوسکتی ہے۔