counter easy hit

اداکارہ فاطمہ شیخ پر ڈائریکٹر مہربان

ممبئی: فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران وینٹی وین کیساتھ سیٹ پر آرا م کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

Director kind on actress Fatima Sheikh,جواں سال ’’دنگل گرل‘‘ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے بہت کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ وہ فلم دنگل کے بعد اب فلم ٹھگز آف ہندوستان میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اس کے بعد وہ عامر خان کے ساتھ فلم ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ آج کل وہ اپنی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں انہیں ڈائریکٹر کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فاطمہ شیخ کیلئے شوٹنگ کے دوران وینٹی وین کے ساتھ ساتھ سیٹ پر آرام کرنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ سیٹ پر ہی رہنا پسند کر رہی ہیں اس لئے ڈائریکٹر کی طرف سے ان کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں وہ امیتابھ بچن اور عامر خان کے مقابل کام کر رہی ہیں۔