counter easy hit

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہڑپال اور چارواہ سیکٹرکا دورہ

DG, Rangers, Punjab, visited, urgently, Carwah, and, Harpaal, sectors, of, Line, of, Control ڈی جی رینجرزپنجاب نے ورکنگ باؤنڈری بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اورشہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کےچاروااورہرپال سیکٹر کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف موثرجوابی کارروائی بھی کی گئی۔

کشیدہ صورتحال کے باعث مقامی افرادکی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی گولہ باری اورفائرنگ سے شہید ہونے والے 3افرادکی نمازجنازہ آبائی گاؤں بینی سلہریاں میں اداکردی گئی ہےجس میں ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر حیات سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اورمقامی افرادنے شرکت کی ۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ باونڈری کا دورہ کیااورمؤثر جواب دینے پر جوانوں کے جذبے کی تعریف کی ۔ڈی جی رینجرز پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website