counter easy hit

حکومت گرانے کے خلاف زبردست تحریک تیار ،

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سندھ میں ڈیرے ڈال لیے ہیں اور اب وہاں سندھ حکومت گرانے کی باتیں ہو رہی ہیں،، فوادچودھری نے کہاہے کہ آصف زرداری ، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کوفوری گرفتار ہونا چاہئے ، سندھ حکومت گیس کا غبارہ ہے ، پن ہمارے ہاتھ میں ہے ، جب چاہیں پٹاخہ پھوڑ دیں گے۔ وفاقی حکومت نے سندھ میں ڈیرے ڈال لیے ہیں،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ سندھ حکومت غبارہ ،پن ہمارے ہاتھ میں ہے جب چاہیں گے پٹاخہ پھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراءچاہتے ہیں کہ پانی کو اتنا گدلا کردیا جائے کہ کسی کو سمجھ نہ لگے ، 57لوگوں کو کرپشن پر ریلیف دیدیں تو ہر کاغذ پر دستخط کردیں گے ، پنجاب میں 30سال بعد نوازشریف کا دھڑن تختہ ہواہے ، پورے سندھ میں ترقی کہیں نظر نہیں آرہی ، سندھ کے حکمران عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئے فنڈز مانگتے ہیں، جعلی اکاﺅ نٹس کھلوائے گئے اوران میںپیسے ڈلوائے گئے ، سندھ سے آصف زرداری اوراومنی گروپ کی بادشاہت ختم ہوچکی ، سندھ میں پولیس گردی ہورہی ہے ، سندھ حکومت کا معاملہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں،سندھ میں او منی گروپ کی بادشاہت چل رہی تھی ، سندھ کے عوام کو اومنی سے لیز لیکر واپس کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو آزاد ہوناچاہئے ، ہماری طرف سے کوئی قدغن نہیں ہے ، آصف زرداری ، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہئے ، نیب کی کارکردگی سست روی کا شکار ہے ،