counter easy hit

جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے ہٹادیں گے، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظرسے ہٹادیں گے۔

Democracy lofty dysfunctional remedies of dictatorship will be removed from political scene, Bilawalکراچی میں پیپلز پارٹی کے قائدین نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا دعوی کرنے والی جماعتیں صرف اقتدارکے لئے لڑرہی ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہی ہے، پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی قیادت اورکارکنوں کی قربانیوں سے آئی، ملک کی دیگر جماعتوں کا کچھ بھی داؤ پرنہیں لگا اور جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے اسے ہمیں ہی بچانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لیڈربڑے دعوے کررہے ہیں انہیں تو جمہوریت کی ’جیم‘ تک کا نہیں پتا، وہ لیڈرجو پارلیمنٹ بھی نہیں آتے وہ کیسے جمہوری کہلا سکتے ہیں، ایسے لیڈرپارلیمنٹ میں نہ آکرعوام اورجمہوریت کو بے توقیر کر رہے ہیں اور جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے مٹا دیں گے۔