counter easy hit

مزیدار’پین کیک’ گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

لاہور(ویب ڈیسک) پین کیک میدے اور مکھن سے بنائے جانے والے نہایت لذیذ کیک ہوتے ہیں جو بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں،،

اجزا
میدہ: 2 کپ
چینی: 1 کپ
دودھ: 1 کپ
بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
تیل: حسب ضرورت
مکھن: 2 کھانے کے چمچ
انڈے: 2 عدد
ونیلا ایسنس: چند قطرے
شہد: حسب ذائقہ
ترکیب
میدہ کو اچھی طرح بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ ملا کر چھان لیں،، اب اس میں چینی، دودھ، انڈے، مکھن اور ونیلا ایسنس ملا کر اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائے۔اب ایک نان اسٹک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور یہ آمیزہ پین ڈال دیں،، سنہرا ہونے پر سائیڈ بدل کراس کو بھی سنہرا کر لیں،، اس طریقے سے تمام پین کیک تیار کر لیں۔