counter easy hit

ملک کے دفاع میں پاک آرمی کا اہم کردار ہیں۔ محترمہ بندیا اسحاق

یورپ(چیف اکرام الدین) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابقہ نامزاد امیداور برائے پنجاب اسمبلی محترمہ بندیا اسحاق نے کہا کہ 1965 میں پاک آرمی کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں شہدائے 6 ستمبر کا جذبہ قابل رشک تھا وطن عزیز کے تحفظ ودفاع کیلئے قربانی ہی حیات جاودانی ہے پاکستان اسلام کا قلعہ اور اس پر جانثاری عبادت ہے شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار محترمہ بندیا اسحاق نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر یورپی انٹرنیشل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی وطن عزیز کی نظریاتی،اساسی، سرحدی، اور دفاعی پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پوری قوم نے یکہجتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں دیں ان کو کبھی نہیں بھول سکتے آئندہ بھی اگر کسی نے جرت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے وطن دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پاکستانی ایک بہادر قوم ہے اور ان کی بہادری کی مثال مسلح افواج سے لی جاسکتی ہے پاک مسلح افواج نے قربانیاں اور شہادتیں دی ہیں وہ دنیا کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں ہم اپنے عظیم سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website