counter easy hit

دیپیکا بولی ووڈ کی ڈریم گرل ہے، ہیما مالنی

Deepika is Bollywood 's Dream Girl , Hema Malini

Deepika is Bollywood ‘s Dream Girl , Hema Malini

بمبئی(یس شوبز ڈیسک) ولیو وڈ کی سینئر دیواز کو متعدد خطابات سے نوازا گیا، ہیما مالنی  ایک طویل عرصہ بولی وڈ کی ڈریم گرل  رہیں حتیٰ کہ آج بھی لوگ انہیں ڈریم گرل کے نام سے یاد کرتے ہیں، مگر اب انہوں نے اپنا یہ تاج دیپیکا پاڈوکون کے سپرد کردیا ہے، حال ہی میں ہیما مالنی نے  دیپیکا پاڈوکون کے غیرمعمولی کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کی موجودہ ڈریم گرل قرار دے دیا۔

جس پر دیپیکا پاڈوکون نے ہیما مالنی کے اس بیان سے متاثر ہوتے ہوئے ٹوئٹر  پر سینئر اداکارہ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے پوسٹ پر لکھا کہ  آئی لو ٹو ہیما جی، بہرحال اس میں کوئی شک نہیں کہ دیپیکا پاڈوکون اس وقت بولی وڈ کی ملکہ ہیں اور جس طرح کی فلمیں وہ ابھی کررہی ہیں اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ  یہ تاج ان کے سر پر ایک طویل عرصہ تک سجا رہے گا۔

دیپیکا پاڈوکون آئندہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ نظر آئینگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website