counter easy hit

میٹھی عید کے ٹھنڈا ہونے کی نوید، جمعہ سے شدید بارش کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے میٹھی عید کے ٹھنڈا ہونے کی نوید سنا دی، آئندہ ہفتے سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ جمعہ کی رات سے جمعرات تک شدید بارشیں ہوں گی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ،اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔Dedicated to sweet eid cooling, chances of heavy rain likely from Fridayگوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بھی بارشیں ہوں گی، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں اتوار سے بدھ تک، ڈی آئی خان، ژوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن ،بدین، ٹھٹھہ، کراچی، میرپور خاص ڈویژن میں پیر سے جمعرات تک بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار760 میگاواٹ تک پہنچ گیا، طلب 23 ہزار 920 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی فراہمی 18 ہزار160 میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی چوری والے فیڈروں کے ساتھ ساتھ کم نقصانات والے فیڈروں پر بھی چھ سے 11 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔