counter easy hit

کراچی میں سی ٹی ڈی افسران کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

کراچی: سابق سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کی  متحدہ لندن  سے رابطوں پر عہدے سے برطرفی کے بعد دیگر افسران کی بھی جانچ پؑڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Decision to check the CTD officers in Karachiانسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے سابق انچارج علی رضا کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد محکمے کے دیگر افسران کی جانچ پڑتال کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے۔ حکام سی ٹی ڈی میں مزید کالی بھیڑوں کا پتہ لگانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ افسران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کہ کن افسران کے جرائم پیشہ افراد سے رابطےہیں، جب کہ اس اقدام سے پولیس کی وردی میں چھپے سیاسی جماعتوں سے روابط رکھنے والے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں  کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ لندن  کے عسکری ونگ سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا تھا۔ انسپکٹر علی رضا شہید چوہدری اسلم کے ماتحت تھے۔