counter easy hit

دالبندین کا درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ، ٹھنڈ کی وجہ سے پانی جم گیا

کراچی: ژوب میں منفی 2، کوئٹہ اور قلات میں منفی ایک، بارکھان میں 4، سبی میں 8، جیونی اور پسنی میں 12، خضدارمیں ایک، لسبیلہ میں 6 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات

Dalbandin temperature was minus 5 record, water is gained due to coldکوئٹہ، زیارت، قلات اور دالبندین میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سردی کے باعث پانی جم گیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جانے کے باعث دالبندین میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 5، ژوب میں منفی 2، کوئٹہ اور قلات میں منفی ایک، بارکھان میں 4، سبی میں 8، جیونی اور پسنی میں 12، خضدارمیں ایک، لسبیلہ میں 6 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اگلے 24 گھنٹوں میں موسم سرد خشک رہے گا۔

شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔ گزشتہ شب کراچی میں کم ازکم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم از کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھائس سے تیس ڈگری 24 سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ گزشتہ شب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔