counter easy hit

ڈیرہ غازی خان، دہشتگردوں کا سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ، تین نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران 3 دہشت گردوں نے خودکودھماکے سے اڑالیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق چھابری کے علاقے میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا تھا۔پولیس پر حملے کے بعد ملزمان قبائلی علاقے میں روپوش ہوگئے تھے، جس پر سیکورٹی فورسز نے قبائلی علاقہ چھابری کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران مبینہ مقابلے میں 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا،مبینہ دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔