counter easy hit

پیاز کاٹیے مگر روتی نہیں مسکراتی صورت کے ساتھ

آپ نے جتنے پیاز روزانہ استعمال کرنے ہوں ان کو رات کو پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر اچھی طرح لفافہ بند کرکے فریج میں رکھ دیں۔ صبح جب آپ کھانا پکانے کیلئے پیاز کاٹیں گی تو آنکھوں سے ہرگز پانی نہیں نکلے گا اور فریج میں سے پیاز کی بو بھی نہیں آئے گی۔ اگر رات کو پیاز رکھنا بھول جائیں تو کھانا پکانے سے گھنٹہ آدھ گھنٹہ قبل پیاز فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں۔