counter easy hit

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (سندھ زون) کے صدر عمران فاروقی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Continue to increase in the prices of LPGان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی آمد کا قبل ازوقت فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیک مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر فی کلو 15 روپے سے بھی زائد کا اضافہ کردیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 110 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔