counter easy hit

لاہور میں جاری پیٹرول کی قلت ختم

لاہورمیں جاری پیٹرول کی جزوی قلت بھی ختم ہوگئی۔لاہور کےپیٹرول پمپوں پرتیل کی دستیابی معمول پر آگئی۔شہر کے تقریباً تمام پیٹرول پمپوں پر تیل موجود ہے۔

Continous of lack of petrol ended in Lahoreپیٹرول کی قلت تین روز تک جاری رہی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا اس حوالے سے کہناہےکہ طلب اور رسد کا فرق قلت کی وجہ بنا ۔ گزشتہ روز 20 سے 25 فیصد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں تھا۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پیٹرول کی جتنی سپلائی دیتی ہے وہ دے دیتے ہیں،کم سپلائی کی وجہ سے پیٹرول چند گھنٹوں میں ختم ہو جاتا ہے۔