counter easy hit

کنڈیشنز ہمارے لئے بہت ٹف تھیں، سرفراز

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ کنڈیشنز ہمارے لئے بہت ٹف تھیں تاہم میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں خاص طور پر کین ولیم سن کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جنہوں نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

Conditions was very tremendous for us, Sarfrazنیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 61 رنز شکست کے بعد سر فراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں مین پلیئرز کے کیچز ڈراپ ہونے سے فرق پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کیچز پکڑتے تو مقابلہ اچھا ہوتا لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم مل کر بیٹھیں گے اور اگلے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز کا کہنا تھا کہ ابتدائی 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا جس کے بعد ہمارا میچ میں واپس آنا مشکل ہوگیا۔